لوگوں کوسچ جاننے کاحق ،سچائی اورمصالحتی کمیشن قائم کیاجائے:جاوید رانا

0
0

کوٹرنکہ کا دورہ کیا،تینوں نوجوانوں کے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک

کوٹرنکہ؍؍سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق ایم ایل اے جاوید احمد رانا نے کوٹرنکہ کا دورہ کر کے تین لاپتہ نوجوانوں کے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔رانا نے تین نوجوانوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حق اور صلح کمیشن کا مطالبہ کیا تاکہ اس معاملہ کی سچائی کو سامنے لایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کا معاملہ ہو،معصوموں کی ہلاکتیں ہوںیا تین دہائیوں سے لاپتہ لوگ ہوں جموں وکشمیر کے لوگوں کو سچ جاننے کا حق ہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس کے جوان اور فوجی اہلکاروں کا ہر روز ہلاک ہونا دل توڑ دیتا ہے اور ہمیں جموں و کشمیر میں ایسی ہلاکتوں کی اجازت نہیں دے سکتے ۔رانانے دونوں ممالک کو اس دیرینہ تنازعے کا حل کرنے کی اپیل کی ۔موصوف نے کہا جموں وکشمیر کے عوام امن اور ترقی کے خواہاں ہیں لیکن وادی کی صورتحال بہتر ہونے تک یہ ممکن نہیں ہے ۔انہوںنے اس سلسلے میں ڈی این اے حاصل کرنے پر پولیس انتظامیہ کی سراہنا کی اور سوگور کنبوں کیلئے انصاف کی گوہار لگائی ۔اس موقع پر حاکم دین چوہدری سرپنچ،ایڈوکیٹ محمد ایاز ذکّی، ضلع سیکریٹری نیشنل کانفرنس گفتار احمد چوہدری و د یگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا