’وباء نے زندگی بدل دی ‘

0
0

کورونا دور :’خدمت ، تحمل اور عزم‘ کے لئے مثبت وقت ثابت ہوا:نقوی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کورونا مدت ’خدمت ، تحمل اور عزم کے لئے ہندوستان کے لئے ایک مثبت وقت ثابت ہوا ہے جو پوری دنیا کی انسانیت کے لئے مثال بن گیا ہے ۔ مسٹر نقوی نے پیر کو یہاں وزارت اقلیتی امور کے قومی اقلیتی ترقیات و مالیات کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے ذریعہ نئی دہلی کے ہولی فیملی اسپتال کو دی گئی تمام طبی سہولیات سے آراستہ ،جدید ترین موبائل کلینک کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر کہا کہ کورونا دور میں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی ،ورک کلچر میں تبدیلی اور ملک و سماج کی جانب سے ذمہ داری کے تئیں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دور میں لوگوں کے مثبت عزائم اور مودی حکومت کی مضبوط قوت ارادی کا ہی نتیجہ رہاہے کہ ہندوستان صحت کے شعبہ میں خود کفیل ہونے کے پائیدان پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ این- 95 ماسک ، پی پی ای کٹ ، وینٹیلیٹر اور صحت سے متعلق دیگر اشیاء کی تیاری میں دوسرے ممالک کی مدد کی۔ آج ڈیڈیکیٹیڈ کورونا اسپتالوں کی تعداد 1054 ہوگئی ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کورونا وباکی شروعات کے وقت ہمارے ملک میں صرف ایک ٹسٹنگ لیب تھی ، آج مجموعی طورپر 1400 لیبز کا نیٹ ورک موجود ہے ۔ جب کورونا بحران پیدا ہوا تو ایک دن میں صرف 300 ٹسٹ ہوپاتے تھے ، آج یومیہ سات لاکھ سے زیادہ ٹسٹ ہو رہے ہیں۔ ہر ہندوستانی کو ہیلتھ آئی ڈی دینے کے لئے ‘نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ مشن’ شروع کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر نظام ہے ۔ صحت کے شعبہ میں یہ ایک انقلابی قدم ہے ۔ لوگوں کا ہر ٹسٹ ، ہر بیماری ، کس ڈاکٹر نے کونسی دوا دی ، یہ ساری معلومات اسی ایک ہیلتھ آئی ڈی میں موجود ہوں گی۔مسٹر نقوی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم ‘مودی کیئر’ نے لوگوں کی صحت کی ضمانت دی ، صحت کی دیکھ بھال کے شعبہ میں گذشتہ چھ برسوں میں مودی حکومت کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی آبادی والے ملک میں کورونا بحران کے سب سے بڑے اثرات کوروکا جاسکا ہے ۔ 22 نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اور ملک میں 157 نئے میڈیکل کالجو ں کی تعمیر ہورہے ہیں۔ ایم بی بی ایس اور ایم ڈی میں 45 ہزار سے زائد نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ‘ویل نیس سینٹر’ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ کورونا دور میں‘ویل نیس سینٹر’ د یہی علاقہ کے لوگوں کے لئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا چیلنجز کے دوران 80 کروڑ سے زائد لوگوں کی صحت اوران کی سلامتی کے لئے 80 ہزار کروڑ سے زائد لوگوں مفت راشن مہیا کرایا گیا، 90ہزار کروڑروپے سے زیادہ کی رقم سیدھے ضرورت مندوں کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی تھی جس کا نتیجہ رہا کہ تباہی سے دوچار ہونے سے ہم بچ گئے ۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ وزارت اقلیتی امور کے ‘کوشل وکاس پروگرام’ کے تحت تربیت یافتہ 1500 سے زیادہ پیلتھ اسسٹنٹ کورونا سے متاثرہ لوگوں کی خدمات میں مصروف ہیں۔ ان تربیت یافتہ ہیلتھ اسسٹنٹ میں 50 فیصد لڑکیاں ہیں جو ملک کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں کورونا مریضوں کی خدمت میں مدد فراہم کررہی ہیں۔ اس سال 2000 سے زائد مزید ہیلتھ اسسٹنٹ کو تربیت دی جارہی ہے ، ایک سال کی مدت کی یہ تربیت وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ مختلف صحت تنظیموں ، اداروں ، معروف اسپتالوں کے ذریعہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 16 حج ہاؤس کو قرنطینہ و آئسو لیشن سہولیات کیلئے مختلف ریاستی حکومتوں کو دیا گیا ہے جس کاریاستی حکومتیں ضرورت کے مطابق استعمال کررہی ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے دیا گیا موبائل کلینک غریب ، کمزور طبقات کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے نئی دہلی کے ہولی فیملی اسپتال کے ذریعہ چلائے گا۔یہ ایمبولینس اقلیتی امور کی وزارت کے نیشنل اقلیتی ترقیات و فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے سی ایس آر پروگرام کے تحت مہیا کی گئی ہے ۔ یہ ایمبولینس ایمرجنسی ملٹی پارا مانیٹر ، آکسیجن سہولت اور آٹو لوڈنگ اسٹریچر سے لیس ہے ، جو کسی بھی ہنگامی مریض کی زندگی کے لئے بقا کی لازمی خصوصیات سمجھی جاتی ہے ۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ این ایم ڈی ایف سی نے جنگ میں معذور فوجیوں کے علاج معالجے کے لئے موہالی میں وزارت دفاع کے پیراپلیجک بحالی مرکز میں موڈیفائیڈ اسکوٹر ، فزیوتھیریپی طبی سازوسامان اور دیگر ضروری ایکیوپمنٹ مہیا کیا گیا ہے ۔ یہ آلات معذور فوجیوں کو اپنی معمول کی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پر دہلی کے آرک بشپ انل کوتو ، وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری پی کے داس، ہولی فیملی اسپتال کے ڈائرکٹر فادر جارج ، این ایم ڈی ایف سی کے سی ایم ڈی شہباز علی اور دیگر معززین موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا