ایل جی منوج کمارسنہادِلی میں

0
0

صدرہندکووِند،نائب صدرنائیڈوسے ملاقاتیں
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج کمار سنہا نے پیر کے روز نئی دہلی میں صدر ہند رام ناتھ کووند اور نائب صدر وینکیاہ نائیڈو سے ملاقات کی۔سنہا ، جو اتوار سے نئی دہلی میں ہیں ، نے آج صبح راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔صدر کے سکریٹریٹ نے ٹویٹ کیا ، "جناب ، منوج سنہا ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ، راشٹرپتی بھون میں صدر کووند سے ملے۔” بعدازاں ، انہوں نے اپ-راشٹرپتی نواس میں نائب صدر وینکیانائیڈو سے ملاقات کی۔ سنہا کی بھی جموں و کشمیر یوٹی میں واپسی سے قبل نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات متوقع ہے۔جموں وکشمیر یونین علاقہ کے دوسرے ایل جی کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد سنہا کا یہ نئی دہلی کا پہلا دورہ ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا