حکو مت حقائق کاپتہ لگانے کیلئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے :الطاف بخاری

0
0

دلشاد احمد چوہدری

جموں؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع راجوری کے تین غریب مزدوروں کی گمشدگی کا راز جاننے کے لئے معیاد بند غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرزور دیا ہے کہ تین مزدوروں امتیاز احمد ولد ساگر حسین، ابرار احمد ولد بگا خان اور ابرار احمد ولد محمد یوسف جن کا 17جولائی سے کوئی اتہ پتہ نہیں، کی گمشدگی کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ’’لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر سربراہی والی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سنجیدہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا حکم دے گی اور تینوں غریب مزدوروں کے ساتھ کیا ہوا ہے جن کا 17 جولائی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا، کا پتہ چلانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی ،اُن کی گمشدگی کے پیچھے کی سچائی کو جلد ازجلد سامنے لایاجاناچاہئے ۔ اپنی پارٹی صدر نے اُمیدظاہر کی ہے کہ حکومت کسی موجودہ جج کو انکوائری کی ذمہ داری سونپے گی تاکہ سبھی پہلوؤں کی تحقیقات کی جاسکے۔ بخاری نے لاپتہ مزدوروں کے اہل خانہ ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لخت جگروں کا پتہ لگانے کے لئے ہر ممکن امداد کا یقین دلایاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا