آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس ‘ترجمان اعلیٰ’ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر آغا سید روح اللہ مہدی نے پارٹی کے ‘ترجمان اعلیٰ’ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘میں نے نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور پارٹی کو اپنا استعفیٰ نامہ بھیج دیا ہے۔ آج کے بعد میرے کسی بھی بیان کو این سی ترجمان اعلیٰ کی طرف سے جاری بیان تصور نہ کیا جائے’۔ قبل ازیں آغا روح اللہ نے روزنامہ ‘دی نیو انڈین ایکسپریس’ کو بتایا کہ ریاستی درجہ بحال کرنا آخری مطالبہ ہونا چاہیے کیونکہ پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے بہت کچھ چھین لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی پوزیشن کی بحالی ہمارا بنیادی مطالبہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ‘جب تک جموں و کشمیر یونین ٹریٹری رہے گی میں تب تک انتخابات میں حصہ لینے سے باز رہوں گا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا