سری نگر، 28 جولائی (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے منگل کے روز یہاں اپنا اکیسواں یوم تاسیس مناتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کی عزت و وقار اور امن کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست جموں و کشمیر کی آئینی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانے، اور ملک کو بھگوا رنگ میں رنگنے کے لئے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ پارلیمنٹ اور آئین ہند میں کئے گئے وعدوں اور معاہدوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس غیر آئینی فیصلوں کے اثرات جموں وکشمیر پر کسی قدرتی آفت سے بھی زیادہ بدتر مرتب ہوئے ہیں۔