لکھنؤ:28جولائی(یواین آئی) راجستھان میں سیاسی رشہ کشی کے درمیان اشوک گہلوت حکومت کے خلاف ووٹ کرنے کی بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی جانب سے جاری وہپ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا نام لئے بغیر نہ صرف انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا بلکہ اسے جمہوریت اور آئین کاقتل کرنے والوں کوکلین چٹ دینے کے مترادف بتایا۔
محترمہ واڈرا نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان نے بی جے پی کی مدد کے لئے وہپ جاری کیا ہے لیکن یہ صرف وہپ نہیں ہے کہ بلکہ جمہوریت اور آئین کا قتل کرنے والوں کو کلین چٹ بھی ہے’۔