عورت بے بس نہیں ہے

0
0

چوہدری صغرا

اپنی آنکھوں کو سنبھال کررکھئے ابن آدم ۔۔
گھر سے نکلی ہوئی ہر مجبور بیٹی بے حیا نہیں ۔۔۔

عورت کے تقدس کی حد یہ ہیں فرشتوں سے بھی اس کی بناوٹ کا پردہ رکھا گیا اور پہلی عورت اس مرد کی پسلی سے پیدا کی گئی جس کی وہ منکو م کہلائی ۔عورت کو عزت رب نے تحفے میں دی ہے اور مرد کو کمانی پڑتی ہے ۔اگر رب عورت کو تحفہ میں عزت دیتا ہے لوگوں کو کیا تکلیف ہے جو عورتوں کی عزت نہیں کر سکتے ۔۔
ہر عورت خوشی سے بازاروں میں نہیں ہوتی خوشی سے گھر سے نہیں نکلتی اس کی بھی کچھ مجبوریاں ہوں گی ۔جب بیٹی کے سر سے باپ کا سایہ چھن جاتا ہے تو ماں عمر بھر ان کی زندگیوں کے لیے ان کی خوشیوں کے لیے اپنی زندگی تباہ اور برباد کر دیتی ہے ۔۔۔اور وہ بیٹی باپ کا بڑا بیٹا بن کر دکھاتی ہے ہر جگہ اپنے بھائی اور اپنی ماں کی لیے کھڑی ہو جاتی ہے ۔۔تو اس لیے ہر بیٹی ہر بہن ہر عورت کی عزت کرو جب گھر سے باہر نکلتی ہے ۔۔۔نہ کہ ان کے اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاؤ لڑکی بے بس نہیں ہے اس کے ساتھ اس کا خدا ہے اور جو آج ان کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھائے گا کل روز محشر میں اس کا حساب دینا پڑے گا ۔۔بلکہ دنیا میں بھی حساب دینا پڑے گا کیونکہ اس کے گھر میں بھی بہن ہے اور بیٹی بھی ضرور ہوگی ۔۔۔
میری التجا ہے ان لڑکیوں سے جو اس دنیا میں اپنے آپ کو بے بس سمجھتی ہے وہ اپنے آپ کو کبھی اکیلا مت سمجھیں خدا ان کی عزت کی حفاظت کرنے والا ہے ۔۔۔۔
مرد کہتا ہے کہ اکیلی عورت محفوظ نہیں ہوتی یہ نہیں پتا کہ کس کی وجہ سے ؟
کوئی شک نہیں اس بات میں لیکن اکیلی عورت مرد کی وجہ سے ہی محفوظ نہیں ہوتی ۔۔
بہت سارے مرد ایسے بھی ہیں جو جب چاہیں جس سے شادی کریں اور عورت کی زندگی برباد کر کے اسے چھوڑ دیں ۔۔۔کوئی بات نہیں کبھی عورت کو ہار نہیں مانی چاہیے اگر کوئی مرد تمہیں چھوڑ دے تو دکھی ہونے کے بجائے خوش ہو جایا کرو کیونکہ وہ واقعی مرد ہوتا تو کبھی نہ چھوڑتا !اگر بیوی ہے تو غلام ہے اگر بیٹی ہے تو بوجھ ہیں اگر بہن ہے تو شک کا شکار ہے بس عورت اب ماں کے روپ میں کچھ اہمیت کی حامل رہ گئی ہے ۔شریف عورت جس سے ایک بار جڑ جائے بس پھر وہی اس کا سب کچھ ہوتا ہے کسی اور کی سایہ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جان دے دیگی لیکن شرک کا خیال تک نہ لائے گی ۔۔یہ عورت کا کرشمہ ہے کہ تیری وحشت کے پانی کو بدن کی سیپ میں رکھ کر ا سے انسان بناتی ہے کس منہ سے کہتے ہو عورت ذات ہوتی بے وفا ہے ۔عورت کا دنیا میں پہلا روپ سی رحمت ہے بیٹی بن کے خاندان کے دلوں پر راج کرتی ہے بہن بن کر بھائیوں کی سچی اور مخلص دوست اور ماں کا بازو بن جاتی ہے ۔عورت شک کرے تو مرد ہنس کر ٹال دیتا ہے ۔لیکن اگر مرد شک کرے تو عورت رو رو کر ٹوٹ جاتی ہے ۔عورت کی عزت کریں جب وہ کسی محرم کے ساتھ گھر سے نکلتی ہے ۔۔لیکن عورت کی عزت ضرور کریں جب وہ گھر سے اکیلی نکلتی ہے ۔مرد چاہے جیسا بھی مکان بنا لے لیکن اس مکان کو گھر کی شکل دینے کے لیے عورت کا محتاج ہوتا ہے ۔۔۔۔
عورت بھی بڑی بے بس ہے ۔۔۔!!!نہیں عورت کو جان بوجھ کر بے بس بنا دیا گیا ہے ۔۔لحاظ اور اجنبی عورت کی عزت دو ایسی چیزیں ہیں دنیا کی کوئی ڈگری ہمیں نہیں سکتی سوائے گھر کی تربیت کے ۔۔۔۔
عورت محتاج نہیں رہتی اگر عورت کو رونے کے لئے کاندھا میسر نہ ہو تو وہ مضبوط ہو جاتی ہے ۔لیکن کسی کی محتاج نہیں رہتی ایک بار اسے دلاسا نہ دو اگلی بار وہ آپ کے سامنے بکھرا ہوا وجود نہیں لے کر آئے گی ۔۔۔
میری سب سے یہی التجا ہے کے کوئی بھی عورت ہو اس کی عزت کرنا سیکھو ۔کسی عورت کے جذبات کے ساتھ مت کھیلو اس کے جذبات کا غلط فائدہ مت اٹھاؤ کیونکہ تمہارا دیا ہوا تحفہ کل تمہاری گھر میں آ سکتا ہے ایک بہن اور بیٹی کی شکل میں …

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا