لداخ میں داخل ہونے کے لئے کووڈ منفی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے: رگزن سمفل

0
0

یواین آئی

لیہہ؍؍ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں داخل ہونے والے ہر بیرونی مزدور کے پاس کورونا منفی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ باہر سے آنے والے مزدور ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔موصوف ترجمان نے یہاں میڈیا کو بتایا: ‘ہم نے یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کے مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگوں کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ لداخ میں 29 جولائی سے جو بھی بیرونی مزدور آئے گا اس کے پاس کووڈ 19 کی منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، اس پر جو بھی خرچہ آئے گا اس کی بھر پائی یونین ٹریٹری انتظامیہ کرے گی۔ یہ مزدور صرف اور صرف ٹھیکیداروں کے ذریعے ہی آئیں گے’۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی ایک وجہ بیرونی مزدور ہیں، یہی وجہ ہے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ لداخ میں فی الوقت کورونا وائرس کے زائد از 12 سو مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے قریب 83 فیصد روبہ صحت ہوئے ہیں جبکہ صرف دو سو سے زیادہ ہنوز ایکٹو ہیں اور دو کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا