کورونا وائرس کے پیش نظر ماتا مچھیل یاترا بھی منسوخ

0
0

اس یاترا کے بارے میں 10 اگست کو ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جائے گی:راجندرسنگھ تارا
یواین آئی

جموں؍؍کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سالانہ ماتا مچھیل یاترا کو منسوخ کرنے کا باقاعدہ فیصلہ لیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ راجندر سنگھ تارا نے یو این آئی کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر عائد پابندی کے پیش نظر سالانہ مچھیل یاترا کو منسوخ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا حسب معمول 25 جولائی سے شروع ہونے والی تھی جو 5 ستمبر کو اختتام پذیر ہوجاتی لیکن امسال اس کو موجودہ حالات کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔موصوف مجسٹریٹ نے کہا کہ ہمارے افسران اس مندر میں حاضر ہوئے ہیں جہاں روایتی پوجا انجام دی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے بارے میں 10 اگست کو ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چھڑی مبارک کو جموں سے کشتواڑ 18 اگست کو روانہ کیا جائے گا جو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 23 اگست کو واپس لائی جائے گی۔قبل ازیں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے 21 جولائی کو کورونا وائرس کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا کو امسال منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تاہم یاترا کی مذہبی و روایتی رسومات، جو رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو شروع ہوئی ہیں، رکھشا بندھن کے تہوار تک جاری رہیں گی۔دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہونے والی کوثر ناگ یاترا کے منتظمین نے انتظامیہ سے چھڑی یاترا کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ایک منتظم نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں چھڑی لینے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اشنان کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کم تعداد میں چھڑی لے کے جائیں گے اور وہاں اشنان کر کے واپس آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا