راجوری تھنہ منڈی سڑک کی حالت خستہ

0
0

مسافر پریشان، گریف کسی بڑے حادثے کے انتظار میں!
عمرارشدملک
راجوری ؍؍حکومت کے دعوے صرف بیانات تک ہی معدود نظر آتے ہیں کیونکہ راجوری میں سڑکوں کی حالت تشویشناک دیکھنے کو مل رہی ہیں اور خاص طور پر راجوری تا تھنہ منڈی سڑک کی حالت تو کافی زیادہ تشویشناک ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجوری تھنہ منڈی سڑک پر سب سے زیادہ گاڑیوں کا گزار ہوتا ہے ایک عقیدت مند شاہدرہ شریف زیارت حاضری کے لئے جاتے ہیں اور دوسرا مغل روڑ کی ٹریفک بھی اسی سڑک پر ہے اور ساتھ میں لوکل گاڑیاں بھی دن بھر چلتی ہیں ان سب کے علاوہ دن میں تقریباً 100 بار تو اسکولوں کی گاڑیاں طلباء کو لانے اور چھوڑنے کا کام کرتی ہیں لیکن پھر بھی مقامی انتظامیہ اس پر خاموشی اختیار کر کے بیٹھی ہے اور محکمہ گریف کی ناکامی کی وجہ سے کسی بھی وقت ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ راجوری تھنہ منڈی سڑک گریف کے دائرے میں ہے اور گزشتہ 5 برس سے اس سڑک کی حالت تباہ کن ہوچکی ہے جبکہ ہر سال مارچ میں اس کی چھوٹی موٹی مرمت کر کے لاکھوں کے بل نکالے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ راجوری تھنہ منڈی کی طرف ایک توجہ دے اور اس پر تارکول بچھائی جائے جس سے لوگوں کو راحت ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا