کہاعوام کے جائز مطالبات سرکار تک پہنچائیں گے
آرجے بشیر
مہور ؍؍جوائنٹ ڈائریکٹر بی کے چندن ، علاقائی سطح کے ایس ایم ایس راجن شرما، ایس ڈی اے او کلدیپ کیسر اور اے ای او دارا سنگھ نے گلاب گڑھ کا دورہ کرکے کسانوں کے مسائل سنے۔ اور یقین دہانی کروائی آنے والے وقت میں کسانوں کو محکمہ زراعت کی تمام سکیموں سے فائدہ دیا جائے گا۔ جس سے گلاب گڑھ کے کسان ابھر کر باہر آئیں گے ۔ بعدازاںوزیر اعظم کسان ، کے سی سی 100 فیصد کور کی اور بی ڈی سی چیئرپرسن اور بلاک گلاب گڑھ کے پی آر آئی نمائندے کی موجودگی میں زمینداروں میں بائیوفٹیلائزر تقسیم کیا۔ اس دوران بلاک چیئرمین گلاب گڑھ شاہدہ بانو نے محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر پی کے چند دن کو ایک یادداشت پیش کی۔ جس میں گلاب گڑھ کے غریب کسانوں کی فلاح کے لئے مختلف امور کی طر ف متوجہہ کیا گیا ہے ۔ جس میں بلاک گلاب گڑھ کے اندر محکمہ زراعت کے ملازمین کا لوگوں کے ساتھ تال میل، گلاب گڑھ کے زمینداروں کو نظر انداز کیا گیا ہے، محکمہ زراعت کی جانب سے سکیموں کے بارے میں غریب زمینداروں کو نہیں بتایا گیا، محکمہ زراعت کی جانب سے اس علاقہ میں خالی اسامیوں کو پر نہیں کیا گیا جیسے مسائل شامل کئے ہیں۔ لوگوںنے مطالبہ کیا کہ علاقہ بلاک گلاب گڑھ میں گرامین بینک کھولا جا ئے جس سے لوگوں کو روزگار فراہم ہو۔ لوگوںنے کہا کہ باغبانی کی طرف بھی محکمہ دھیان دے۔ لوگوںنے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں چاول آلو اخروٹ اور سیب کی پیداوار ہے لیکن پوری طرح سے لوگوں کو اس متعلق جانکاری نہیں ہے ۔اس موقع پر موجود بلاک گلاب گڑھ کے سر پنچ ممبران اور مقامی لوگ بھی موجود تھے محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں خطاب کرتے ہوئے بتایا عوام کے جائز مطالبات کو سرکار تک پہنچائیں گے اور کوشش کریں گے کہ جلد از جلد یہاں کے زمینداروں کو محکمہ زراعت کی تمام سکیموں کا فائدہ پہنچے۔