گائوں گائوں کوسڑک سے جوڑنے کے دعوے کھوکھلے ثابت

0
0

راج گڑھ گھاڑی کمیت کے کئی گاوں سڑکوں سے محروم، سڑک کوسیدھا چونڈ ماتاگلہ دھار ٹاپ سے جوڑنے کی مانگ
ہردیومنھاس

رام بن ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر ضلع رام بن تحصیل راجگڑھ کے کرول، کمیت، کْنڈی،کاستی گڑھ سڑک کے روکے کام کوفوری طور شروع کرنے کی مانگ عوام گھاڑی کمیت،کی طرف سے کی جارہی ہے۔عوام نے اس متعلق میڈیاکوبتایاکہ انکے اس بڑے دوردراز پہاڑی علاقہ کو سڑک کے بغیررکھاگیاہے۔سڑک نہ ہونے سے یہاں کی عوام کوکافی مشکلوں کاسامناکرناپڑتاہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس سڑک کوکرول کمیت کْنڈی کاستی گڑھ سے جاناجاتاہے۔جسے گھاڑی کے نتناکے مقام پرکام کوبندکردیاگیاہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سڑک کے کام کوگلہ دھار ٹاپ ماتاچونڈ کے مندر کے ساتھ جوڑااجاناچاہیے۔جس سے کہ گلہ دھار ٹاپ سیاحوںکوآنے جانے میں آسانی ہوجائے گی ۔گلہ دھار ٹاپ، پتنی ٹاپ،سناسر،لال درمن،ڈل درمن کی طرح ہی ایک خوبصورت جگہ ہے۔مقامی لوگوں کامطالبہ ہے کہ سڑک کے کام کونتناسے شروع کیاجائے ۔پنچائت کمیت غلام محی دین، نریندر سنگھ، اجے سنگھ چیب، اونکار نے کہاکہ کیاوجہ ہے کہ سڑک کے کام کو نتناسے آگے سڑک کاکام شروع کیوں نہیں کیاجاہاہے۔انکاکہناہے کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے دوردراز علاقہ میں رہنے والی عوام کو 1947سے پہلے کی طرح زندگی گْزارنے پرمجبورہوناپڑرہاہے۔ سڑک رابطہ نہ ہونے سے کئی حاملہ خواتین ودیگرمریضوں کواسپتال لے جانے سے پہلے ہی راستے میں کئی قیمتی جانوں کازیاں ہوا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا