مشرف مرتضیٰ کا کورونا ٹیسٹ منفی

0
0

ڈھاکہ ، 15 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرف مرتضی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔ اگرچہ ان کی اہلیہ سومونا حق کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔مرتضیٰ نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سومونا حق 20 جون کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ سومونا ایک بار پھر مثبت آئی ہیں۔مرتضیٰ نے اپنے فیس بک پیج میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایسے وقت میں میرے لئے دعا کی اور میرے لئے تشویش کا اظہار کیا۔ لیکن میری بیوی اب بھی کورونا سے متاثر ہے ۔ وہ ابھی ٹھیک ہیں ، آپ لوگ اس کے لئے دعا کرو۔ بنگلہ دیش کے دو دیگر کرکٹرز نجم الاسلام اور نفیس اقبال بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی کورونا میں مبتلا تھے ۔ ان کا گھر میں علاج چل رہا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا