240نئے مثبت معاملات ،ایک دن میں5اموات

0
0

کل تعداد154تک پہنچی،اضافے کا خدشہ برقرار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میں کووڈ۔19وبائی بیماری نے بھیانک رخ اختیارکیا ،جس دوران جمعرات کو مزید5اموات ہوئیں ۔تازہ اموات میں وادی سے سبھی خواتین ہیں جبکہ جموں سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 154ہوگئی جبکہ اموات میں اضافہ کا خدشہ برقرار ہے ۔جمعرات کو ایک کے بعد ایک4 خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں ۔پہلی دو خواتین میں سے ایک شمالی کشمیر کے بارہمولہ جبکہ دوسری نٹی پوری سرینگر کی رہنے والی تھی۔سکمز بمینہ میں زیر علاج کولگام کی65سالہ خاتون جمعرات کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی پہلی مریضہ بننی۔جموںضلع کے ایک نوجوان سیاسی لیڈر کی کروناسے موت واقع ہوئی ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے240نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے185کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 55کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد9,501تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے9,501 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,652سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,695اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد154تک پہنچ گئی ،جن میں سے 140کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور15کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید128مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے54اور کشمیر صوبے کے 74اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,29,787ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 09؍جولائی2020ء کی شام تک 4,20,286نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک3,06,434افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38,939اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ44 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔3,652کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,713 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,17,932اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 1,451معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے920سرگرم معاملات ہیں ۔494 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ37 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1,214ہوئی ہیںجن میں سے 677سرگرم معاملات ہیں اور31مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 506صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں930مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں266سرگرم معاملات ہیںاور 646صحتیاب ہوئے ہیںاور18 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 873 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں206 سرگرم ہیں اور 652صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 15کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 764 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں162 سرگرم ہیں۔ 590 شفایاب ہوئے ہیں اور12کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 676مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 211 سرگرم معاملات ہیں اور458صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 07 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 593 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں310 سرگرم معاملات ہیں اور 278مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ05 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 522ہوئی ہیںجن میں سے 219سرگرم ہیں اور292اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ11 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 328مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے43 سرگرم معاملات ہیں ، 282مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 153 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں74سرگرم معاملات ہیں اور 78 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 429مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں107سرگرم معاملات ہیں اور314صحت یاب ہوئے ہیںاور08 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 298 ہوئی ہیں جن میں سے 56معاملات سرگرم ہیں۔ 241اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اوررام بن میں243معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 37سرگرم معاملات ہیں اور206 شفایاب ہوئے ہیں ۔ دریں اثنأ کٹھوعہ میں265مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 63 سرگرم معاملات ہیںاور 201اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 217 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 85 سرگرم معاملات ہیں اور 132اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں137معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 21سرگرم معاملات ہیں جبکہ115مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 189مریض پائے گئے ہیںجن میں 102معاملے سرگرم ہیں اور 86مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ڈوڈہ میں 123 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے57معاملات سرگرم ہیں جبکہ64مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی52 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں17سرگرم ہیں اور35 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں44 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں19 معاملے سرگرم ہیں اور25 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا