کورونا کا شاخسانہ

0
0

سرینگر میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ دو دنوں کے لئے بند
یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر ہائی کورٹ سری نگر، وہاں تعینات چند سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر، دو دن تک بند رہے گا۔رجسٹرار جنرل جواد احمد کی طرف سے ایک حکم نامے میں کہا گیا: ‘جموں و کشمیر ہائی کورٹ سری نگر ونگ میں تعینات سی آر پی ایف کے انچارج کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق کورٹ سینیٹائزیشن وغیرہ کے لئے دو دن بند رہے گا’۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو کسی بھی شخص، بجز سینیٹائزیشن ورکروں کے، کو کورٹ احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔موصوف رجسٹرار جنرل نے حکم نامے میں کہا ہے ان دو دنوں کے اہم کیسوں کی شنوائی 10 جولائی کو ہوگی اور دیگر امور کی تاریخیں متعلقہ بنچ سکریٹری دیں گے جنہیں ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر 11 جولائی کو پوسٹ کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں اضافے کے بیچ انتظامیہ نے پبلک پارکوں اور باغات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا