مودی ہر کسی کو دھمکا نہیں سکتے :راہل گاندھی

0
0

سچ کی جنگ لڑنے والوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈرایا جاسکتا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز عمل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی کو ڈرا دھمکا نہیں سکتے ۔مسٹر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "مسٹر مودی پوری دنیا کے لوگوں کو اپنے جیسے سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کو خریدا یا ڈرایا جاسکتا ہے "۔کانگریس لیڈرنے کہا کہ "وہ کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ سچ کی جنگ لڑنے والوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈرایا جاسکتا ہے "۔ خیال رہے کہ مسٹر راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کو حکومت کے اس قدم سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے جس میں حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی جانچ کے لئے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔یو این آئیمسٹر سنگھوی نے بتایا کہ کویت کا مسئلہ ہندوستان سے زیادہ کسی دیگر ملک سے متعلق نہیں ہے ، کویت میں چار میں سے تین لوگ ہندوستانی ہیں وہ انہیں کورونا وبا کی آڑ میں نکال رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی بدنامی ہورہی ہے ، وزیراعظم کو سب کام کو چھوڑ کر امریکہ اور کویت اس کے لئے جانا چاہئے ۔ آپ نے ایک بھی ٹھوس چیز کیاکیا، جس سے یہ پالیسیاں واپس لی جائیں؟ کروڑوں، لاکھوں ہندوستانی ایک آواز میں اس سوال کا جواب طلب کررہے ہیں، لیکن جواب کی جگہ سناٹا طاری ہے ۔’’مسٹر سنگھوی نے بتایا کہ کویت کے اس فیصلے کا اثر کیرلہ، تلنگانہ اور تمل ناڈو کے لوگوں پر سب سے زیادہ پڑے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اس معاملے میں غیر فعال بنی ہوئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا