ویشنو دیوی کٹرہ پچیس ہزار مزدوروں کا ذریعہ معاش : گفتار چوہدری

0
0

مزدوروں نے شرائین بورڈ اور ایل جی سے مالی تعاون کا مطالبہ کیا
دلشاد احمد چوہدری

کوٹرنکہ ؍؍ضلع راجوری کے علاقہ کوٹرنکہ کے سینکڑوں مزدور کئی سالوں سے کٹرا وشنو دیوی میں کام کررہے ہیںاورانہوں نے اپنے اہل خانہ کے لئے مشکل کی اس گھڑی میں ایل جی سے فوری امداد کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کوٹرنکہ راجوری کے درمن ، کاندرا ،ترگائیں، شاہ پور وغیرہ کے مختلف علاقہ جات کے مزدوروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کی جائے۔اس ضمن میں سماجی کارکن ایڈوکیٹ گفتار احمد چوہدری اور سرجیت سنگھ ٹھاکر نے ایل جی اور سی ای او شرائین بورڈ سے درخواست کی کہ وہ تمام مزدوروں کی فوری مدد کریں جو گذشتہ کئی سالوں سے کٹرا میں کام کررہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب ان تمام مزدوروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہر سال جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مزدور کٹرا میں کام کرتے ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہی صرف ان کی معاش کا ذریعہ ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مزدور ان کے اندراج شدہ ہیں لیکن اب وہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ گفتار احمد چوہدری نے کٹرا میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کے لئے فوری تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جہاں اپنی روزی کماتے ہیں وہیں وشنو دیوی میں آنے والے تمام افراد کو عزت کے ساتھ وہاں کا دورہ کرواتے ہیں ان کی دیکھ بال کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کٹرہ تقریباً پچیس ہزار سے زائد مزدوروں کے لئے ذریعہ معاش ہے ۔ بہت۔اسی سلسلہ میں محمد منظور اورنورمحمد چوہان نے کہا کہ شرائین بورڈ نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے اور ہم گذشتہ 20 سالوں سے کٹرا میں کام کررہے ہیں لیکن اس بار ہم مکمل طور پر بے کار ہوئے ہیں۔وہیں بے روزگاری جیسے مسائل کو لیکر عبد الشکور ، عبدالوحید ، مکھن حسین ، ادریس ، فرید احمد ، عبدالنزیر ، صدام حسین ، منشی خان ، خلیل احمد ، شفیق احمد ، نے بھی مدد کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا