کرونا سے لڑائی کے بیچ بھاجپامصائب بڑھارہی ہے:ڈاکٹر منوہر لال شرما

0
0

کہا مرکزی سرکار کے غیر جانبدارانہ فیصلے لوگوں کو زیادہ پریشان کر رہے ہیں
محمد جعفر بٹ؍؍ نریندر ٹھاکر

جموں؍؍بھاجپا عوام کے ساتھ ایک گھنائونا مذاق کر رہی ہے اور کرونا وائرس کے چلتے جہاں پوری دنیاں ایک جٹ ہو کر کرونا سے جنگ لڑ رہی ہے وہیں بھاجپا لوگوں کی مشکلات بڑھانے سے باز نہیں آ رہی ہے۔کانگریس کے سابق وزیر اور سینئر لیڈر ڈاکٹر منوہر لال شرما نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی عوام کی عوام کے ظلم کئے جا رہے ہیں ،پہلے جموں و کشمیر کی خصوصی پہچان کو ختم کیا گیا ہے اور اس کے بعد ریاست کو تبدیل کر کہ اسے یو ٹی بنا دیا گیا ،اور پہلے سے ہی کرفیوں نافذ کیا گیا تاکہ یہاں کی عوام اپنی آواز بلند نہ ک سکے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا عوام کی آواز کو دبا رہی ہے،جو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی آ ڑ میں بھاجپا عوام کے ساتھ ،گھنائونا مذاق کر رہی ہے ،مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے،لیکن مرکزی سرکار اپنے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہیں آ رہی ہے۔شرما نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسائیل قانوں کو لا کر بھاجپا نے جموں و کشمیر کی عوام کو بہت بڑا دھوکا دیا ہے جسے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کافی نقصان ہے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار یہ جاتنی تھی کہ یہ کام کرنا آسان نہیں اسی لئے لاک ڈاون کی آڑ میں یہ کام انجام دیا۔شرما نے یہ بھی کہاکہ آئے روز مرکزی سرکار ایسے قانون لاگوں کر رہی ہے جسے عوام کی مشکلاتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ،ایک طرف مزدور اور غریب طبقہ کے لوگ کرونا کے چلتے پہلے ہی پریشان ہیں اوپر سے مرکزی سرکار کے غیر جانبدارانہ فیصلے ان لوگوں کو زیادہ پریشان کر رہے ہیں۔شرما نے کہا کہ بجلی کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ،جسے محکمہ بجلی کے ملازمین کی نوکری کو خطرہ ہے آخر اس کا ذمہ دار کون ہے اورمرکزی سرکار نے ان ملازمین کے لئے کیا سوچا ہے آخر یہ لوگ اپنا گھربار کیسے چلائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سمارٹ الیکٹرک میٹرس لگانے کا آرڈر جاری کیا ہے ،اس وقت لوگ پیسے کہاں سے لائیں گئے جب کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کھانا تک میسر نہیں ،ایسے وقت میں سرکار کو چاہیے تھا کہ کم از کم بجلی اور پامی عوام کو مفت فراہم کراتی ،لیکن مرکزی سرکار ہر فیصلہ عوام کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے لوگوں کی آواز بنتی آئی ہے اور ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے ،اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دے گی ،لہذا ابھی بھی وقت ہے کہ لوگ سدھر جائیں اور یہ جان لیں کے بھاجپا کا کوئی بھی فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہے۔شرما نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ غریب عوام کا جینا دشوار ہو گیا ہے لیکن مرکزی سرکار اس پر قابو نہیں پا سکی اور دن بہ دن منگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے ،اور اس وقت مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے اور مہنگائی پر قابو پائے۔انہوں نے مرکزی سرکار سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب کہ پوری دنیاں کرونا کی جنگ لڑ رہی ہے کم از کم اس وقت عوام کی مشکلاتیں بڑھانے کے بجائے لوگوں کی مدد کی جائے اور مزدوروں و کسانوں کی مالی امداد کی جائے تاکہ لوگ بھوک مری کا شکار نہ ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا