JMCکاکروناکی آڑمیں شہریوں کی صحت کیساتھ بیہودہ کھلواڑ

0
0

کانگریس۔بھاجپاکی چوہے بِلی والی رنجشوں سے جوگی گیٹ وارڈ نمبر چھ خستہ حالی کا شکار،لوگ پریشان
عائشہ خان؍؍ابراہیم خان

جموں؍؍محلہ جوگی گیٹ شہیدی چوک کے اہلیان جموں میونسپل کارپوریشن کی تعمیروترقی کی سرگرمیوں کے اعتبارسے کانگریس۔بھاجپاکے چوہے بِلی والے کھیل کی چکی میں پِستے نظرآرہے ہیں کیونکہ کانگریس مائندگی والی اس وارڈکی حالت انتہائی خستہ ہے،گلی نالیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں ،سکوٹر۔موٹرسائیکل کیااب پیدل چلنابھی محال ہے۔اس ضمن میں جب میئرچندرموہن گپتاسے رابطہ کیاگیاتواُنہوں نے انجینئرنگ وِنگ کے پالے میں گیندپھینکتے ہوئے اپناپلوجھاڑدیا،جبکہ انجینئرصاحبان نے فی الحال بے بسی کااِظہارکرتے ہوئے کروناسے بچائوکیلئے شہرمیں چھڑکائوجیسی سرگرمیوں کی مصروفیات کابہانہ بناتے ہوئے فوری اقدامات سے معذرت کرلی ہے،ٹوٹی گلیوں سے نالیوں کی گندگی لوگوں کی صحت کیساتھ کروناکے وباء کے اس قہرکے چلتے بڑاکھلواڑہے جس کو لیکر لوگوں میں شدید غصے کی لہر پائی جارہی ہے۔جموں میونسپل کارپویشن جہاں جموں میں ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے ،وہیں زمینی سطح پر ہر جگہ ہر گلی کوچہ خستہ حالی کا شکار ہے۔جوگی گیٹ وارڈ نمبر چھ کی بات کی جائے تو یہاں جے ایم سی کے سارے دعوے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں ،گندگی اس قدر ہے کہ انسان کا یہاں سے گزرنا دشوار ہوتا ہے اور وہیں گلی کوچوں کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ گاڑی تو دور کی بات ان راستوں پر انسان کا چلنا بھی مشکل ہے۔یہاں کی عوام نے جموں میونسپل کارپوریشن پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں اس گلی میں بزرگ اشخاص کا گزرنا دشوار ہوتا ہے اور کئی بار ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اس نالی میں لوگ گرے ہوتے ہیں جنھیں ہم یہاں سے نکال کر ان کے گھر تک پہنچا دیتے ہیں،لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جے ایم سی کا اس طرف کوئی دھیان نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی بار اس حوالے سے انتظامیہ سے بات کی گئی لیکن سارے لوگ یہاں کو دورہ کر کہ چلے جاتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کارپوریٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے وقت ہی یہ لوگ دکھائی دیتے ہیں اس کے بعد یہ لوگ یہاں کی عوام کا نام تک بھول جاتے ہیں ،اور پچھلے تین سال سے ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم انتظامیہ سے اپیل کر چکے ہیں لیکن وہ لوگ آتے ہیں یہاں دیکھ کر چلے جاتے ہیں ،یہ کام ایسا کا ایسا ہی رہ جاتا ہے ۔عوام نے یہ بھی کہا کہ ان گلیوں میں اس قدر گندگی پھیلی ہے کہ یہاں سے لوگوں کا چلنا دشوار ہوتا ہے ،انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف کرونا وائرس چل رہاہے اور دوسری طرف اس گندگی نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے ،ایسے میں ہم جے ایم سی کے صفائی کرمچاریوں کو پیسے دے کر یہاں سے صفائی کرواتے ہیں۔انہوں نے جے ایم سی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہجلد از جلد ہمارے مسائیل کو حل کیا جائے تاکہ ہم لوگ صحت مند اور تندرست رہ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلے میں میئرچندرموہن گپتاست رابطہ کیاگیاتواُنہوں نے کہاکہ جونیئرانجینئر اِسے دیکھیں گے جبکہ ایگزیکٹیوانجینئر غلام رسول نے یقین دلایاکہ وہ پیرکے روز جونیئر انجینئر وفیلڈعملے کو موقع پربھیجیں گے جو اس کاتخمینہ وغیرہ تیارکریں گے اور جلدٹوٹی گلیاں درست کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا