کرونا وائیرس
ڈاکٹر فیض قاضی آبادی
9622706839
7006303605
٭ بابا سب کہتے ہیں کہ مہاماری کی وجہ سے بچوں کو آن لائن کلاسز دئے جایئں گے۔ آپ بھی بڑا موبائل لاونا تاکہ میں بھی کلاس جوئن کر سکوں۔ بیٹا ٹھہرو پہلے مجھے آپ کے لیے کھانے کا انتظام کرنے دو۔
٭ سبحان کا ک صا حب دُعا نکلے۔ کہتے تھے مجھے چور، ڈاکوں، زانیوں اور رشوت خوروں کا کندھا نصیب نہ ہو جائے۔سبحان کاک کرونا مہاماری کی زد میں ا ٓکررحمتِ حق ہو گئے۔
٭ کرونا مہاماری کے دو کیس اس کے قصبے میں پائے گئے تو اس نے فیس بک پورن فرینڈس کو انفرینڈ کیا۔
٭ نہیں نہیں پولیس بھیا، جلدی میں ہم اپنا ماسک گھر میں ہی بھول گئے۔ میرا یہ چھوٹا بھائی سخت بیمار ہے۔ اسے نزدیکی ہسپتال لے جانا ہے۔ دیدی نے دوپٹہ اُتا ر کر اس کے دو حصے کئے۔ ایک حصہ اپنے بھائی کے منہ اور ناک پر باندھ دیا اور دوسرے حصے سے اپنا منہ چھپا لیا۔
٭ رات کے نو بجے جب لاک ڈاون میں تعینات پولیس کرمچاری پندرہ گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد آرام کے لئے اپنی چوکی پر واپس آگئے۔ تو چار لوگ سینٹائیزرمشین ہاتھ میں اُٹھائے ماسک اور وردی پہن کرایک مکان میں اجازت لے کر داخل ہو گئے۔ اور پندرہ منٹ میں سارے زیورات و نقدی اڑا کر اپنی ڈیوٹی پوری کر لی۔
٭ کرونا مہاماری نے جب ملک میں تباہی مچادی تو امجد نے دوکام کئے۔ ایک ان غریبوں کو ایک دن کا مفت کھانا کھلایا۔ دوسرا گورنمنٹ کی طرف سے ان غریبوں کو پہلے سے الاٹ کی گئی زمینوں کو سستے داموں خرید لیا۔
٭ پورے لاک ڈاون میں صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانامیں نے خود ہی بنایا اس کے علاوہ کپڑوں کی استری اور بچوں کو نہلانے کا کام بھی خو د ہی کیا۔ مہینے کی تنخواہ ملنے پر اس دفعہ اہلیہ کو پاکٹ منی کا نصف ہی دینا چاہا۔اس نے گھورتے ہوئے کہا۔اس دفعہ ڈبل دینا ہے۔ دن کو بھی آپ کا بوجھ جو برداشت کیا۔
٭ بابا پچھلے سال کا مران کے دادا عمرہ پر گئے تھے اس نے وہاں سے کھجور اور آبِ زم زم لایا۔ اس سال بھی گئے تھے۔ لوگ کہتے ہے کہ اس سال وہاں سے کورونا لایا۔ بابا کیا آبِ زم زم اور کھجور وہاں ختم ہو گئے۔
٭ بابا مجھے آج اپنے دوستوں نے اپنے ساتھ کھیلنے نہیں دیا۔وہ کہتے ہے کہ آپ نے گانوں کا نام بد نام کیا۔ بابا ایک دن کا مفت راشن حاصل کرتے ہوئے ہماری جو تصویر کھینچی گئی وہ وائیرل ہو گئی ہے۔
٭ بابا میرے یہ پانچ چاکلیٹ آپ خرید لو اور مجھے ان کے پینسے دے دو ۔بیٹا آپ کو ان پینسوںسے کیا کرنا ہے۔بابا میرے دوست کامران ہیں نا اُسی کے اُبو کو دینا ہے وہ لاک ڈاون کی وجہ سے پنیسے نہیں کما سکے۔