بھرتی عمل:آغازدرجہ چہارم سے ہوگا!

0
0

جموں وکشمیر میں بھرتی عمل میں سرعت لانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ منعقد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری زراعت و باغبانی نوین کمار چودھری نے آج یہاں جموں وکشمیر میں بھرتی عمل میں سرعت لانے کے لئے حال ہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔کمیٹی بھرتی قواعد و ضوابط میں شفافیت لانے کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔دوران میٹنگ بھرتی عمل بالخصوص درجے چہارم اَسامیوں کی بھرتی میں تیزی لانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض ہوا ۔سیکرٹری جی اے ڈی ، سیکرٹری قانون و روزگار اور سیکرٹری محکمہ قانون میٹنگ میں موجود تھے۔معاملے پر تبادلہ خیال کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ خالی اَسامیوں کی نشاند ہی کر یں تاکہ خالی اَسامیاں فوری بنیاد پر پُر کی جاسکیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو اِس ضمن میں تمام معاملات کا حل محکمہ خزانہ کے تعاون   سے یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے ۔میٹنگ میں بھرتی بورڈ کو مستحکم بنانے کے معاملے پر بھی غور ہوااور اِس ضمن میں کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا