دفاعی شعبے میں کی گئی اصلاح ’گیم چینجر‘ ثابت ہو گی: راجناتھ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت معلنہ خصوصی اقتصادی پیکیج کے چوتھے مرحلے میں دفاعی شعبہ کے لئے جن اصلاحات کا اعلان کیا ہے وہ’گیم چینجر‘ثابت ہوں گی۔مسٹر سنگھ نے آج سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے کہا، ’:مودی حکومت کی طرف سے آجکئے گئے اعلان معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے لئے دور رس اقدامات ثابت ہوں گے۔ اسلحہ فیکٹریوں کی کارپوریشن کاری  حکومت کی ترجیح رہی ہے اس سے ان کی کارکردگی بڑھ جائے گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ دفاعی مینوفیکچرنگ کے میدان میں آٹومیٹک روٹ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد 49 سے بڑھاکر 74 فیصد کی گئی ہے۔ اس فیصلہ سے میک ان انڈیا کے تحت ہندوستانی دفاعی پیداوار کے شعبے کی اصل طاقت ابھر کر سامنے آئے گی۔ یہ اصلاح آنے والے وقت میں ’گیم چیمجر‘ ثابت ہوگی۔وزیر دفاع نے کہا کہ شہری ہوا بازی، کوئلہ اور خلا کے شعبے میں بھی پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے نئے مواقع کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان اہم اصلاحات اور خود کفیل ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دفاعی  شعبے کے لئے متعدد اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت صرف ملک میں بنے دفاعی سازوسامان کی خریداری کے لئے الگ سے بجٹ کا التزام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی درآمد سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ان ہتھیاروں کی ایک فہرست تیار کرے گی جن کی  درآمد پر پابندی عائد جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعلی ٹیکنالوجی والے نظام کی خریداری بیرون ملک سے ہی کی جائے گی۔ یہ فہرست فوجی امور کے شعبہ کے ساتھ مل کر تیار کی جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلحہ فیکٹریوں کی کارپوریشن کاری  سے اخراجات میں کمی آئے گی اور ان کی کارروائی میں بہتری آئے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا