وہاں داخل اَفراد میں اشیائے ضروریہ اور ذاتی صفائی ستھرائی کا سامان تقسیم کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی خاتون اوّل ڈاکٹر سمیتا مرمو نے آ ج سانبہ میں قرنطین سہولیات کا دورہ کر کے وہاں داخل اَفراد کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات کا موقعہ پرجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سانبہ نے انہیں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔19وَبا کے پھیلائو پر روک لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات اور ضلع میں قائم مختلف قرنطین مراکز کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ قرنطین سہولیات میںفی الوقت 7 اَفراد داخل ہے۔ دورے کے دوران خاتون اوّل نے وہاں داخل اَفراد میں صفائی ستھرائی کا سامان، تولیہ اور بیڈ شیٹوں پر مشتمل کٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے رضاکاروں اور فرنٹ لائین ورکروں کی کوششوں کو سراہا جو موجودہ حالات میں انتھک محنت کر کے کووِڈ۔19 کے سبب درپیش مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے۔قرنطین سہولیت میں قائم طبی سٹالوں کا معائینہ کرنے کے دوران خاتون اوّل نے قوت مدافعت کو بڑھاوا دینے والے آیوش اور دیگر ادویات( بالخصوص خواتین ، اطفال اور برزگروں کے لئے) کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ادویات کو مناسب طور ذخیرہ کرنے اور قرنطینی مرکز کے گرد و نواح میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے افسروں کو ضلع بھر میں ایسی قیام قرنطینی مراکزمیں بہتر سہولیات بہم رکھنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی اور وہاں داخل افراد کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھنے اور اُن کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے کہا۔ا س موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سانبہ ، ایس ایس پی سانبہ ، اے ڈی سی سانبہ ، ایس ڈی ایم وِجے پور اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران موجو دتھے۔