کورونا وائر س سے متاثر12افرادصحتیاب

0
0

سکمز بمنہ اسپتال سے کئے گئے رخصت ،احتیاطی تدابیر اپنا نے پر زور
کے این ایس

سرینگر؍؍شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں واقع سکمز اسپتال سے کامیاب علاج کی فراہمی کے بعد مزید12مریضوں کو رخصت کیا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے اُنہیں اس وائر س سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج163کووڈ ۔ 19مریضوں میں سے مزید12صحتیاب ہوئے ،جنہیں سنیچر کے روز اسپتال سے رخصت کرکے گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ افراد کے کورونا ٹیسٹ بار بار منفی آئے جسکے بعد اُنہیں اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کووڈ۔19کے163مریض داخل کئے گئے جن میں سے102مریض صحتیاب ہوئے ،جنہیں اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال میں کووڈ ۔19مریضوں کی صحتیابی شرح63فیصد ہے جوکہ ملکی شرح سے کافی زیادہ ہے ۔اسپتال سے مریضوں کو رخصت کرنے کے موقع پر اُنکی حوصولہ افزائی کیلئے پرنسپل سکمز بمنہ ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ (نوڈل افسر) اور ڈاکٹر مبارک سربرا ہ کووڈ۔19منیجمنٹ ٹیم موجودتھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا