راجوری پونچھ کے گجر طبقہ سے پہلے گجر نوجوان نے 98.5فیصد نمبرات سے سی اے ٹی امتحان پاس کیا

0
0

آئی آئی ایم احمدآباد میں ملا داخلہ
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع اور سیشن جج ڈوڈہ زبیر احمد رضا نے کہا کہ ان کا بیٹا راجوری پونچھ کے گجر طبقہ سے پہلا شخص ہے جس نے سی اے ٹی کا امتحان  پاس کیا اور ملک کے بہترین ادارے آئی آئی ایم احمد آباد میں منتخب ہوا ہے ۔  ضلع راجوری کے سرحدی گائوں سے تعلق رکھنے والے اویس چوہدری نے 98.5 فیصد نمبرات حاصل کر کے سی اے ٹی کا امتحان پاس کیا اور آئی آئی ایم احمدآباد میں داخلہ ملا ہے ۔وہیں تحریری امتحان کے نتائج ماہ جنوری میں آئے تھے اور کرونا وائرس کے چلتے وائیوا مارچ میں آن لائن ہوا جس میں کامیابی ملنے کے بعد آئی آئی ایم احمد آباد اور بنگلورو کیلئے منتخب ہوئے۔اس ضمن میں اویس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارہویں جماعت آرمی اسکول کالو چک جموں سے پاس کی اور بی ٹیک دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے کی بعد ازاں سی اے ٹی کیلئے دو گھنٹے ہر دن محنت کی جس کا پھل آج سامنے ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا