کورونا وائرس کے چیلنجز : در ماندہ لوگوں کو بحفاظت سرینگر پہنچا نے کا مشن

0
0

جموں وکشمیر حکومت نے3اعلیٰ وسینئر افسران کوخصوصی طور ذمہ داریاں دیں
کے این ایس

سرینگر؍؍؍جموں وکشمیر حکومت نے3اعلیٰ و سینئر افسران کو ملک کی مختلف ریاستوں میں درماندہ لوگوں کو بحفاظت سرینگر پہنچا نے کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے خصوصی ’ٹاسک ‘ کیلئے تعینات کیا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں با ضابط طور پر ایک آر ڈر (سرکاری حکمنامہ ) زیر نمبر 543-JK(GAD) of  2020جاری کیا ہے ۔اس حکمنا مے بتایا گیا ہے کہ مختلف ریاستوں میں لاک ڈائون کے نتیجے میں درماندہ جموں وکشمیر کے مزدور اور طلبہ ودیگر شہری موجودہ حالات میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیںجبکہ انکی تعداد بھی بہت زیادہ یا اچھی ہے ۔ سرکاری حکمنامے کے مطابق ’یہ سمجھا یا محسوس کیا جاتا ہے کہ ان درماندہ افراد تک پہنچنے کیلئے موجودہ مشینری کو بڑھا وا دیا جائے،تاکہ موجودہ مشکل وقت میں ان کے اندر احساس اطمینان پیدا ہو ‘۔اس سرکاری حکمنا مے کے تحت تین افسران کو مذکورہ درماندہ افراد کی واپسی کے مشن کیلئے تعینات کیا جاتا ہے ۔جن 3افسران کو درماندہ جموں وکشمیر کے باشندگان کی واپسی کیلئے تعینات کیا گیا ہے ،اُن میں آئی اے ایس افسر سرمد حفیظ ،کے اے ایس افسرطلعت پرویز اور کے اے ایس افسر زبیر احمدشامل ہیں ۔ آئی اے ایس افسر سرمد حفیظ کیلئے لکھنو میں ہیڈ کواٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح دو دیگر سینئر افسران کے ہیڈ کواٹر با لترتیب کولکتہ اور ممبئی میں قائم کئے گئے ہیں ۔مذکورہ افسران کو جموں و کشمیر کے اُن افراد جب تک پہنچنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ،جو مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں ۔آر ڈر کے مطابق مذکورہ افسران درماندہ لوگوں کی واپسی اور رہنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف ریاستوں کی حکومتوں سے رابطہ قائم کریں گے اور درماندہ لوگوں اور حکومتوں کے درمیان پل قائم کریں گے ۔ آئی اے ایس افسر سرمد حفیظ کواتر کھنڈ ،اتر پردیش،گور گام اور بہار ریاستوں میں درماندہ لوگوں کیلئے سہولیت فراہم کرنے ہوں گی جبکہ اسی طرح مذکورہ دو دیگر افسران کو بالترتیب مغر بی بنگال ،ترپورہ ،ناگہ لینڈ ،جھار کھنڈ ،آسام ،مہا راشٹرا ،گجرات ،گوا،مدیہ پردیش ،اتر پردیش،تامل ناڈو ،کیر لہ ،کرناٹکا ،تلنگانہ اور چھتیس گڈ میں درماندہ جموں وکشمیر کے باشندگان کو سہولیت فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا