بابا امرناتھ اور بڈھا امرناتھ یاتری نواس کے وفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ،کئی تجاویزپیش کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بابا امرناتھ اور بڈھا امرناتھ یاتری نواس کے وفدنے کروناسے پیداشدہ صورتحال کے چلتے حکومت کویاتراکی مدت کم کرنے،عمرکی خاص حدمقررکرنے،آن لائن رجسٹریشن کی سہلویات جیسی کئی تجاویزپیش کی ہیں، تاہم حکومت نے واضح کیاکہ یاتراکیلئے سیکورٹی وصحت اہلکاروں کی تعیناتی کروناکے خلاف جاری جنگ کے چلتے ممکن نہیں کیونکہ اس وقت20ہزار ہیلتھ ورکر اور30ہزار پولیس وپیراملٹری اہلکار کروناکیخلا ف جنگ میں مصروف ہیں ،ایسے میں فی الحال یاتراسے متعلق کوئی فیصلہ لیناممکن نہیں تاہم حکومت نے یقین دلایاکہ صورتحال کاوقتاً فوقتاً جائزہ لیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق بابا امرناتھ اور بڈھا امرناتھ یاتری نواس کے وفدنے سنیچرکو یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔پون کمار کوہلی کی صدارت میں بریگیڈیئر (ر) سچیت سنگھ ، نیلا کرن شرما ، سدھر شن کھجوریہ ، ڈاکٹر گوتم مینگی ، کرن سنگھ چاڈک ،راجیش گپتا ،شکتی دَت شرمااور ابھیشک گپتا پر مشتمل وفد نے شری امرناتھ جی اور شری بڈھا امرناتھ جی یاترا سے متعلق کئی معاملات پر ایل جی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووِڈ ۔19 سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں یاترا سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے تاہم صورتحال کا وقتافوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ 20,000 ہیلتھ ورکروں اور 30,000پولیس و پیر املٹری اہلکار کورونا وائرس کے روکتھام کے لئے کام کر رہے ہیں اور یاترا میں ان کی ضرورت بھی پڑے گی۔ڈیلی گیشن کے ممبران نے یاترا کے لئے کئی تجاویز دیں جن میں یاترا کی مدت کو کم کرنا ، خاص عمر کی لوگوں کو یاترا پر جانے کی اجازت دینا ، یاترا کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرنا شامل ہیں ۔وفدنے کہاکہ کروناسے پیداشدہ صوتحال کے چلتے مخصوص عمر کے عقیدت مندوں کو اجازت دی جائے، آن لائن یاترا کے اندراج کوترجیح دیجائے، پہلے سے ہیلی یاترا کا آغاز کیاجائے اور موجودہ صورتحال کے مطابق پیدل یاترا میں تاخیر سنگل روٹ (پہلگام روٹ) کو چلانے وغیرہ جیسی تجاویز پیش کیں۔وفود نے اس کے علاوہ دیگر کئی تجاویز بھی دیں۔وفد نے پوجا کا براہِ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی بھی تجویز دی جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سلسلے میں امکانات کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔انہوں نے وفد سے تلقین کی کہ وہ لنگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں ۔ایل جی نے کہا کہ حکومت یاترا کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے تمام امکانات کا جائزہ لے گی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سب کووِڈ۔19 کی صورتحال پر منحصر ہوگا