بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ میں 120بستروں والے آرتھوپیڈک بلاک کی تعمیر

0
0

سی ای او ، جے ٹی ایف آر پی ، ورلڈ بینک ٹیم اور خصوصی کنسلٹنٹوں نے تعمیر ی کام کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍وادی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے کے ایک حصے کے طور پر جہلم ۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی آر ایف آ ر پی ) بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ سری نگر میں 120بستروں والے بلاک کی تعمیر شروع کر رہا ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی سہولیت دستیاب ہو گی ۔اِن سہولیات میں سپیشلائزڈ انٹنسیو کیئر وارڈ ، تین سپیشلائزڈ ماڈیولر اوپریشن تھیٹر ،فیکلٹی ، ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لئے کمرے اور اِس ہسپتال کو ایک تدریسی ادارے کے طور پر ترقی دینے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔اِس بلاک کی تعمیر کے دوران اعلیٰ سطحی طبی نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کا عمل بھی مد نظر رکھا جائے گا۔یہ بلاک چار منزلہ ہوگا جوبھونچال و دیگر آفاتِ سماوی کا مقابلہ کرنے کا اہل ہوگا۔سی ای او ارأ /جے ٹی ایف آر پی ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے این پی سی سی کو یقین دِلایا کہ اِس عمارت کی تعمیر میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر چندر شیکھر کنسلٹنٹ ، ورلڈ بینک، سابق چیف آرکیٹکٹ مرکزی وزارت برائے صحت اور چیئرمین آئی جی بی سی نے اِس بلاک کی تعمیر پر جاری تبادلہ خیال میں حصہ لیا اور اپنی قیمتی آراپیش کیں۔سی ای او موصوف نے آر اینڈ بی اور این پی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ 20ماہ کی مدت میں اِس پروجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ بنیادو ں پر اس پروجیکٹ کی تعمیر کی عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔میٹنگ میں دیگر لوگوں کے علاوہ ہیمنگ کارلیا ، ٹیم لیڈر ، ورلڈ بینک ، دیپک سنگھ ، ڈپٹی ٹیم لیڈر ، ورلڈ بینک ، منظور خان ، کنسلنٹنٹ ورلڈ بینک ، سمیع عارف چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر افتخار ککرو ، افتخار حکیم ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کاڈی نیشن ، جے ٹی ایف آر پی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، جے ٹی ایف آر پی و دیگر کنسلٹنٹ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا