جموں کے نوجوان کے ساتھ سوتیلا سلوک

0
0

محکمہ صحت سے برطرف ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے:ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر این پی پی چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت جموں کی یوتھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت گزشتہ نو ماہ میں ایک بھی اسامی بھرنے میں ناکام رہی ہے اور کام پر لگے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ وہ اس وبائی صورتحال میں کافی اہمیت کے حامل تھے ۔موصوف نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایچ اینڈ ایم ای کی جانب سے لگاتار برطرفی کے احکامات صادر کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ کئی ملازمین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کئی اسٹاف نرسیں ، پیرامیڈیکوز، ریکارڈ کیپر اور ایکسرے ٹیکنیشن جو جی ایم سی کٹھوعہ اور راجوری میںا پنی خدمات انجام دے رہے تھے کو برطرف کر دیا گیا ہے ،بعد ازاں او ٹی ٹکنیشنز اور فارمسسٹ کا ایک اور بیچ برطرف کیا گیا اور اب درجنوں لیب اسسٹنٹس اور انستھیسیا پروفیشنلز کوجموں صوبہ میںبرطرف کر دیا گیاہے جبکہ کشمیر صوبہ میں یہ ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںجبکہ وہ بھی اسی ایس آر او کے تحت کام کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ہرش نے مزید کہا کہ جموں خطہ میں بھی ان ملازمین کو پھر بحال کیا جائے کیونکہ ان ملازمین کی برطرفی کیلئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔سنگھ نے اس معاملہ میں لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان ملازمین کو دوبارہ اپنی خدمات انجام دینے کیلئے بحال کیا جائے۔اس موقع پر این پی پی کی ریاستی جنرل سیکریٹری منجو سنگھ بھی موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا