کہا جموں و کشمیر کے بیرونی ریاستوں میں درماندہ لوگوں کو واپس لایا جائے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے یہاں اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اے پی ایل صارفین میں بھی مفت راشن تقسیم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے سماج کا ہر ایک طبقہ متاثر ہو اہے۔اس موقع جان نے اے اے وائی اور پی ایچ ایچ صارفین کیلئے مفت راشن کے فیصلے کی سراہنا کی اور کہا کہ اے پی ایل صارفین کو بھی مفت راشن واگزار کیا جائے۔اسی سلسلہ میں اعجاز جان نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ریاستوں میں درماندہ طلبہ اور مزدوروں کو واپس لانے کیلئے انتظاما ت کئے جائیں۔موصوف نے مزید کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں درماندہ مزدوروں اور طلبہ کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں واپس لانے کیلئے ایک پالیسی بنائی جانی چاہئے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے روابط کر کے درماندہ لوگوں کیلئے انتظامات کئے جائیں۔