’لگتاہے یاترا کا اِنعقاد ممکن نہیں ہوگا‘

0
0

شری امرناتھ جی یاترا۔ 2020ء :لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں شرائین بورڈ کی 38 ویں میٹنگ منعقد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو جو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں، کی صدارت میں راج بھون میں آج 38ویں بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی ۔بورڈ میٹنگ میں بتایا گیاکہ فی الحال یاترا ۔2020ء کے تعلق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم لگتا ہے کہ یاترا کا اِنعقاد ممکن نہیں ہوگا۔چنانچہ کووِڈ۔19 ایک وَبائی بیماری ہے اور یہ ابھی پھیل رہی ہے لہٰذا یاترا کے انعقاد کا فیصلہ مستقبل قریب میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائے گا۔میٹنگ میں ڈی سی رینہ ، پروفیسر انیتا بلاوریہ ، ڈاکٹر سدھر شن کمار ، ڈاکٹر سی ایم سیٹھ اور پروفیسر ویشوا مورتی شاستری ، سی ای او بپل پاٹھک ، ایڈیشنل سی ای او انوپ کمار سونی اور شرائین بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی جبکہ سوامی اودیش آنند گری جی مہاراج اور ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا