بڑھا کر ہاتھ ساری حد مٹا دے‘

0
0
گدی سپی طبقہ کو بھی سماجی تعلیمی پسماندہ طبقات کیلئے کمیشن میں نمائندگی دی جائے:ٹھاکر داس
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍آل جموں و کشمیر گدی سبھا کے صدر ٹھاکر داس نے یہاں اپنے ایک بیان میں گدی سپی طبقہ کی درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گجر بکروال طبقہ کے بعد گدی قبیلہ دوسرا بڑا قبیلہ ہے او ر دوسرا بڑا قبیلہ ہونے کے ناطے گدی اور سپی تعلیمی ، معاشی اور سیاسی طور پر پسماندہ طبقہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری غربت اور حالات سے کوئی اور قبیلہ آگے بڑھ نہیں سکتا جبکہ ہم سماج کے ہر میدان میںپسماندہ ہیں۔موصوف نے کہا کہ گدی قبیلہ سے کوئی بھی شخص وزیر، ایم ایل اے یا کسی بھی تنظیم کا سربراہ نہیں ہے اور 1991ء؁ تک اس قبیلے سے کوئی بھی شخص گزٹیڈ آفیسر نہ تھا اور اب جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایس ٹی ، ای سی طبقہ کی مشکلات کو جاننے کیلئے ایک کمیشن قائم کیا ہے ۔ٹھاکر داس نے کہا کہ اس کمیشن میں گدی سپی طبقہ سے ایک ممبر نامزد کیا جانا چاہئے تاکہ یہ طبقہ مستقبل میں نظر انداز نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے چلتے طبقہ کے کچھ لوگ سانبہ اور کٹھوعہ میں پھنسے ہیں اسلئے انتظامیہ انہیں وہیں نکالنے میں انتظامیہ اہم اقدام اٹھائے تاکہ وہ بالائی علاقہ جات میںاپنا سفر رواں رکھ سکیں۔اس سلسلہ میں کلدیپ کمار یوتھ صدر اے جے کے جی ایس، بی کے چاڑک، ہنس راج، تیرتھ رام و دیگران شامل ہوئے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا