آخر ہندوستان کا غریب کب جاگے گا؟ 

0
0
چاول سے سینی ٹائز بنانے کی حکومت کی منصوبہ بندی پر راہل گاندھی کی ناراضگی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چاول سے سے سینی ٹائز بنانے کی حکومت کی منصوبہ بندی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریبوں کو وقت رہتے اپنے حق کے لئے لڑنا چاہیے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "آخر ہندوستان کا غریب کب جاگے گا؟ آپ بھوکے مر رہے ہیں اور وہ آپ کے حصے کے چاول سے سینی ٹائزبنا کر امیروں کے ہاتھوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔ "اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے درمیان حکومت کا یہ فیصلہ تنازعہ پیدا کر رہا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کے سبب لوگ فاقہ کشی کے دور سے گزر رہے ہیں اور حکومت ان کے حصے کے چاول سے سینی ٹائزبنانے کا فیصلہ کررہی ہے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا