سیاسی قیدیوں کی رہائی اور4Gانٹرنیٹ کی بحالی جلدہو

0
0
 سیاسی لیڈران کو عظیم جمہوریت میں طویل وقت سے قید میںرکھنا نا انصافی ہے:چوہدری ذوالفقار
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍سابق وزیر و سینئر لیڈر چوہدری ذوالفقار علی نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہدفعہ370کے خاتمے کے وقت جن سیاسی شخصیات کو نظر بند کیا گیا تھا انہیں ماہ مقدس کی آمد کے موقع پر رہا کیا جائے ۔یہاں جاری ایک بیان میں موصوف نے کہا کہ جب دنیا کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کے ساتھ لڑائی لڑ رہی ہے تو ایسے میں عظیم جمہوریت میں سیاسی لیڈران کو جیلوں میں قید رکھنا زیب نہیں دیتا او ر یہ ایک نا انصافی ہے ۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کرے گی۔ذوالفقار نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس وبائی مرض کے وقت فورجی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیںکیونکہ تعلیمی ادارے بند ہیںاور طلبہ آن لائین تعلیمی خدمات سے افادیٹ نہیں حاصل کر سکتے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا