خام تیل میں زبردست گراوٹ

0
0
 امریکی کروڈ کی قیمت منفی میں چلی گئی ،لاگت سے کم میں فروخت
یواین آئی
لندن؍؍ کورونا وائرس کے عالمی سطح پربڑھنے سے مانگ میں آرہی کمی کی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں زبردست گراوٹ درج کی جارہی ہے اور امریکی کروڈ کی قیمت منفی میں چلی گئی ہے ۔تیل کی قیمت کے منفی میں جانے کا مطلب ہے کہ لاگت سے کم میں اس کی فروخت کی جارہی ہے ۔ منگل کو امریکی کروڈ میں حالانکہ کچھ بہتری ہوئی لیکن پھر بھی یہ منفی چار ڈالر فی بیرل ہی بولا گیا۔ اس دوران لندن کا بریڈ کروڈ 16.67فیصد گر کر 21.23ڈالر پر رہا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون چل رہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ ہی مسافر ٹرانسپورٹ بھی مکمل طورپر بند ہوگیا ہے ۔ اس وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں زبرست کمی آئی ہے اور فوری طورپر اس کی مانگ میں تیزی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا