سری نگر میں 3 مئی تک بندشیں عائد رہیں گی

0
0

سری نگر، 17 اپریل (یو این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے نتیجے میں پیدا ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے 25 مارچ کو جاری احکامات کے تناظر میں لاک ڈاون کو 3 مئی تک جاری رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔
کرمنل پینل کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ ضلع میں 3 مئی تک لوگوں کے چلنے پھرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ ضلع میں کسی بھی دیگر سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے موجودہ بندشیں صورتحال میں بہتری آنے تک جاری رہیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا