سری نگر، 17 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں کورونا وائرس متاثرہ عمر رسیدہ مریض کی شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ میں جمعہ کے روز موت واقع ہوئی جس سے جموں و کشمیر میں اب تک وائرس متاثرہ مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
متذکرہ ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شافیہ دیوا نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے لال بب صاحب علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ وائرس متاثرہ مریض، جس کو دس روز قبل یہاں داخل کیا گیا تھا، کی جمعہ کے روز موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس ہسپتال میں کورونا وائرس کے 95 مریض زیر علاج ہیں۔