غزل

0
0
بات جو دل کی ھے  آپ نے وہ بتائی ہوتی
کاش تم نے یہ محبت نہ چھپائی ہوتی
درد جو مجھکو ہوا ھے تمہیں احساس نہیں
چوٹ اپنی نہ مجھے تم نے دکھائی ہوتی
تو بس اک بار اگر ہم کو اشارہ کرتا
زندگی تیرے تعاقب میں گنوائی ہوتی
ہم کو بھی اپنی محبت پہ یقیں ہو جاتا
اپنی اک دن بھی اگر تجھ سے لڑائی ہوتی
پھر بھلا کیا کسی جنت کی تمنا کرتے
تیرے پہلو تک اگر اپنی رسائی ہوتی
طلعت سروہا
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا