کورونا مجاہدوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جانی چاہیئیں: دہلی کانگریس

0
0

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) دہلی کانگریس کے صدر انل کمار نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر اقتدار دار الحکومت نئی دہلی کے میونسپل کارپوریشن نے کووِڈ-19 عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے حسب ضرورت اقدامات کرے اور کورونا مجاہد ایم سی ڈی حمایت کے بغیر بیماریوں سے لڑنے کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔

چودھری انل نے آج راجیو بھون میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم سی ڈی کو کورونا مجاہدوں، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف، صفائی اہلکار وغیرہ کو مناسب پی پی ای کٹ جیسی سہولتیں فراہم کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو بیمہ کوَر دیا جانا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا