لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی معاملے میں کانگریس لیڈر پر معاملہ درج

0
0

شیوپور،13اپریل(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور کی کراہل پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں کانگریس کے ایک لیڈر کے خلاف معاملہ درج کرکے حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے بڑودا نگر پنچایت کے سابق صدر کےخلاف پلولیس نے کل معاملہ درج کرکے انہیں حراست میں لیا۔
دراصل کانگریس لیڈر کا بیٹا کورونا پازیٹو دو مریضوں کے رابطے میں آیا تھا ،لیکن اس کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی،اسی خوشی میں کانگریس لیڈر ایک مذہبی مقام پر پہنچے،جہاں پولیس نے انہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے پایااور معاملہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا