کورونا وائرس : چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں!

0
0

بیجنگ، 7 اپریل (یواین آئی) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ سے کسی متاثرہ شخص کی موت نہیں ہوئی ہے، یہ جنوری سے پہلی بارہے جب یہاں اس بیماری سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین میں رہ رہے کسی شخص کے متاثر ہونے کا بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کورونا سے متاثر 32 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس میں تمام بیرونی تھے۔ ابھی تک چین میں کل 983 بیرونی کیسز کی شناخت ہوئی ہے جس میں 698 بیمار ہیں اور 21 کی حالت نازک ہے جبکہ 285 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا، ” اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی نے 31 صوبوں (علاقے، مرکز کے زیر کنٹرول شہر) سے کل 81،740 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں 1242 افراد بیمار ہیں (212 سنگین حالت میں ہے)، 77،167 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور 3333 لوگوں کی موت ہوئی ہے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا