ممبئی، 7 ا]پریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے میوزک ویڈیو ’مسکرائے گا انڈیا‘ لے کرآئے ہیں۔
پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے ۔
اسی خوف کو کچھ حد تک دور کرنے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اکشے کمار اور ہدایت کار جیکی بھاگنانی نے ملکر ایک گانا مسکرائے گا انڈیا تیار کیا ہے۔
اس ویڈیومیں اکشے کمار کے علاوہ ایوشمان کھورانہ، ٹائیگر شراف ، کارتک آرین، اننایا پانڈے، کیرتی سینن، تاپسی پنو، اور راج کمار راؤ جیسے اداکار نظر آئیں گے۔
یہ ویڈیو وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔
ویڈیو میں فلمی ستارے ہندستانی عوام سے مسکراہٹ بکھیرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اکشے نے انسٹا گرام پر اس ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سبھی کو اس وقت ایک ہونے کی ضرورت ہے۔