’شکایات کا نوٹس لیں،مسائل کا حل مل کر نکالیں ‘

0
0

وزیر کورونا کے ہاٹ اسپاٹ پر نظر رکھیں، زمینی حالات سے آگاہ کرائیں:مودی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کے اپنے تمام ساتھیوں سے کورونا وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے خاص طور پر کوروناکے ہا ٹ اسپاٹ کی نگرانی، ریاستوں اور ضلع انتظامیہ کی مسلسل رابطے میں رہنے ، مل کر حکمت عملی بنانے اور ان کی طرف کئے جانے والے تمام اقدامات اور زمینی حالات سے انہیں مسلسل آگاہ کرتے رہنے کو کہا ہے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی مرکزی کابینہ کے اجلاس کے دوران تمام وزراء کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلنے سے پیدا شدہ حالات کے بارے میں تفصیل سے بحث کی۔ شاید یہ پہلا موقع ہے جب کابینہ کی میٹنگ ویڈیو کانفرینس کے ذریعے کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کے اجلاسوں میں تمام ارکان نے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے حصہ لیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام وزیر اپنے اپنے علاقوں میں کورونا ہاٹ اسپاٹ پر نظر رکھیں اور ریاستوں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ بنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کا حل مل کر نکالیں اور انہیں زمینی حالات کی مسلسل معلومات دیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائی جانی چاہئے کہ راشن مراکز پر بھیڑ بھاڑ نہ بڑھے ، شکایات کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے اور ضروری اشیاء کی کالابازاری روکی جائے اور ان کی قیمتیں قابو میں رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا