نئی دہلی، 06 اپریل (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘(سی پی آئی ایم) نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارٹی کے کارکنان کو کورونا عالمی وبا سے لڑنے میں آگے آنے کی اپیل کرکے ایک طرح سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی نے آج بی جے پی کی یوم تاسیس کے موقع پر جس طرح پارٹی کارکنان کا کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کی اپیل کی ہے اسے دیکھ کرتو لگتا ہے کہ انہوں اپنے لاک ڈاؤن کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا موقع دیا ہے۔
مسٹرمودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے کارکن خود وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں عطیہ کریں پھر 40 دیگر افراد سے چندہ اکٹھا کرکے فنڈ میں بھیجیں۔