اجمیر، 06 اپریل (یواین آئی) راجستھان کے شہر اجمیر میں لاك ڈاؤن کے دوران ضلع بھر کے پولٹری فارم میں مرغیوں کے مرنے کے معاملے میں محکمہ مویشی پروری کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے ارورہ اور نیشنل ایگ کوارڈی نیشن کمیٹی (نیك) کے صدر ڈاکٹر راج کمار جے پال میں کل ہوئے تنازعہ نے طول پکڑ لیا ہے۔
ذرائع نے آج بتایا کہ دونوں حکام نے اس معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔