نئی دہلی، 6 اپریل (یو این آئی) انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال ‘نشنک‘ نے کمپنیوں سے اپنی دوسری اپیل میں درخواست کی کہ کوروناوائرس ’کووڈ۔
19’‘ کی وجہ سے اقتصادی بحران کے باوجود تکنیکی تعلیمی اداروں کے ہونہار طالب علموں کو دی ہوئی نوکریاں برقرار رکھیں۔
مسٹر نشنک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بحران مختصر مدتی ہے اور حکومت جلد سے جلد ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لئے مستعد اور مصروف عمل ہے۔