۔275 ہندوستانیوں کی ایران سے دہلی آمد

0
0

نئی دہلی 29 مارچ (ےو اےن آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ایران سے 275 ہندوستانی عقیدتمندوں اور اسٹوڈنٹس کا چھٹا جتھا اتوار کو دہلی پہنچا۔
لداخ اور کشمیر کے ان لوگوں کو راجستھان کے جودھپورمیں واقع فوج کے اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا جائے گا۔
گاندھی نگر بیس ڈیفنس محکمہ کے تعلقات عامہ یونٹ کے کمانڈر پنیت چڈھا نے کہا”فوج نے جودھپور میں دوسرا مرکز شروعکیا ہے“۔ایران، امریکہ، اٹلی،ا سپین اور چین کے بعد کووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، جہاں سے اب تک کل 941 ہندوستانیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ان لوگوں کو پرائیویٹ فضائی کمپنی’اسپائس جےٹ ‘کے چارٹرڈ طیارے سے دہلی سے جودھپور بھیجا گیا، جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
کچھ دنوں قبل اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور جنرل منیجراجے سنگھ نے کہا تھا”یہ مشکل وقت ہے، جب پوری دنیا غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے، اسپائس جیٹ کو اپنی حکومت کا تعاون کرنے کے لئے خصوصی پروازوں کی سروس پر فخر ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے کچھ شہری اپنے طریقے شامل ہو رہے ہیں“۔
انہوں نے کہا، "ہم قومی بحران کی اس گھڑی میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں اور جو بھی ممکن مدد کرنا ہو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہو گی“۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا