چین : کووڈ -19 کے 477 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی

0
0

بیجنگ، 29 مارچ (ژنہوا) چین میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر 477 مریضوں کواسپتال سے ہفتہ کو چھٹی دے دی گئی۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں اب تک اس سے متاثر 75 ہزار448 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کل 81ہزار 439 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے 3ہزار300 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا