کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتظامیہ ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے

0
0

آرجے بشیر

رام بن ضلع رام بن کے سب ڈویڑن گول میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انتظامیہ ہر طرح کی کوشش کررہی باہر سے جو بھی مزدور یا پھر دیگر لوگ گھر واپس لوٹ رہے ہیں ان کی بھر پور جانچ پڑتال کی جارہی ہے، سی ایچ سی گول میں ان لوگوں کے لیے چیک اپ سینٹر قائم کیا گیا ہے اس بارے میں بی ایم او گول بشیر احمد ترگوال نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے علاقے میں دو سینٹر قائم کیے ہیں ایک سینٹر سنگلدان میں ہے دوسرا سینٹر گول میں ہے جہاں ہم چوبیس گھنٹے عوام کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے لہذاگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں سے اپیل ہے کی وہ ایک دوسرے سے دوری بنائیں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہ پر نہ جائیں، پولیس اور سیول انتظامیہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے بلا وجہ گھرسے نہ نکلیں احتیاط کریں آپ کی ہم سب کی ذمہ داری ہے آج پھر سے گول میں جنتا کرفیو رہا اس دوران کسی بھی گاڑی کو آگے پیچھے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا